اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

موٹر وے ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا گیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ +این این آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، اب موٹر وے پر سفر بھی مزید مہنگا ہو گیا، این ایچ اے نے موٹر وے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، اب کار کا ٹول ٹیکس فی کلو میٹر 1 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 1 روپے 99 پیسے ہوگیا ہے، ویگن کا فی کلومیٹر 2 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر

3 روپے 32 پیسے کر دیا گیا ہے۔ مزدے اور کوسٹر کا فی کلومیٹر ٹیکس 4 روپے سے بڑھا کر 4 روپے 67 پیسے کر دیا گیا ہے۔ بس کا فی کلومیٹر 5 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 65 پیسے کر دیا گیا ہے۔ ٹرک کا فی کلومیٹر 7 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 95 پیسے، ٹریلر کا فی کلومیٹر 9 روپے 77 پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 40 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جون 2021 میں 15 ارب 47 کروڑ ٹیکس اکٹھا کرلیا جس کے بعد جولائی 2020 سے جون 2021 تک کل ٹیکس کولیشن 144ارب 10 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے مالی سال جولائی 2019 سے جون 2020 تک یہ 108 ارب 59 کروڑ ٹیکس اکٹھا کیا جاسکا تھا۔ یوں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس وصولیاں 32.7 فیصد زیادہ رہیں۔ یوں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے 141 ارب 15 کروڑ کے ٹیکس ہدف کو پار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پی آر اے کا ٹارگٹ 125 1رب تھا ج2 11 ماہ میں پورا کر لیا گیا تھا، جس کے بعد ٹارگٹ کو بڑھا کر 141 ارب 15 کروڑ کر دیا گیا تھا۔ گزشہ سال جون میں 9 ارب 55 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے اور رواں ماہ جون میں 15 ارب 47 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔یہ وصولی پچھلے سال سے 62 فیصد زیادہ ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت کی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون اور انہیں سہولیات دے کر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی حکمت عملی درست ثابت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اگرچہ سروسز سیکٹر پر کورونا وبا کے اثرات کی وجہ سے 25 سے زائد سیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں فنانس ایکٹ 2020

کے تحت کمی کردی گئی تھی اس کے باوجود ٹیکس اہداف میں اسٹیک ہولڈرز کیساتھ اشتراک کی پالیسی کے تحت اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے باوجود پی آر اے کی کارکردگی میں مزید بہترء کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ار اے کی عوام دوست سٹریٹجی بتاتی ہے کہ پی آراے درست سمت میں چل رہی ہے اور اس کی ٹیم آئندہ مالی سال کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…