جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا، ٹماٹر 20 روپے سے بڑھ کر 120 روپے جبکہ لہسن، مرچ، ادرک، پیاز کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈ والہیار(این این آئی) عیدالاضحیٰ عید کے قریب آتے ہی سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بھی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ٹنڈوالہیار اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ضلعی و تعلقہ انتظامیہ پرائز کنٹرول کی مبینہ نااہلی اور

غفلت کے باعث گراں فروشوں نے بکرا عید میں زیادہ استعمال ہونے والے ٹماٹر مرچی پیاز لہسن ادرک لیمو دیگر مصالحے انتہائی مہنگے کردیے ہیں جوٹماٹر 20 روپے کلو فروخت ہورہے تھے اب وہی ٹماٹر 100 روپے سے 120 روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں اسی طرح گراں فروشوں نے لہسن ادرک مرچی پیاز کی قیمتوں پر بھی 150 سے 200 فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ سبزیوں فروٹوں کی قیمتوں پر بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بکرا عید سے قبل ہونے والی حوشربا مہنگائی کے سبب غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اس سلسلے میں غریب عوام کا کہنا ہے کہ عوام کی بنیادی سہولیات اور خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ضلعی و تعلقہ انتظامیہ اور پرائز کنٹرول کی ذمہ داری ہوتی ہے غریب عوام کو مہنگائی کے حوالے کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ضلعی انتظامیہ کی مبینہ لاپروائی اور غفلت کے باعث ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی حکمران اور ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے ایم پی اے ایم این اے بھی عوام کے مسائل کو حل کرانے کے بجائے اسمبلیوں میں اپنے مفاد کی جنگ لڑنے میں لگے رہتے ہیں اور ملک میں ہونے والی مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ دیگر عوامی مسائل کو حل کرانے کے بجائے ایک دوسرے کو زمیدار ٹھہرانے میں لگ جاتے ہیں ٹنڈوالہیار کی عوام نے سندھ حکومت ضلعی و تعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی منصوعی طور پر ہونے والی مہنگائی کے خاتمے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور غریب عوام کو ریلیف دلایا جائے تاکہ غریب عوام بھی آنے والی بکرا عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…