پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قوم کو خبر دار کر رہا ہوں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، عمران خان اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور میں احتجاج نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا ہوں ،آزاد کشمیر الیکشن میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے

تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کا دہاندلی کے منصوبے کے خلاف ایک ہو جائیں، بال ٹیمپرنگ کے موجد کو سیاسی باریکیوں کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے کوئی سیاسی بات نہیں ہو سکتی ہے ، اگر عمران خان باز نہ آیا تو بین الاقوامی سطح پر زمین تنگ کر دون گا ،ن لیگ تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کے خلاف الیکشن لڑے گی ، پاکستان کی وزارت خارجہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر کوئی اہم کام نہیں کر سکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے اندر آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پچیس جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں ایک بیانیہ ہمارا ہے اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہیکشمیر کے حوالے سے عالمی قوتوں کا ایجنڈا ہے مجھے شک ہے وزیراعظم پاکستان اس پریشر کو برداشت کرسکیں گیپانچ اگست کے بعد حکومت پاکستان معاملات کو اس طرح نہیں لے کر چل سکی صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھاوزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا جھنڈا اٹھانا نہیں پسند کیاکل نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا ،جس عمران خان نے بغیر بتائے کشمیر کا نقشہ تبدیل کر دیا میں اس اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتاہوں راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے لاکھوں کشمیرہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جبکہ عمران خان کی حکومت تقسیم کشمیر کی راہ پر گامزن ہے 1965میں نیشنل کانفرنس نے بھی ہندوستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی اقوام متحدہ نے اسے مسترد کر دیا تھا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے 2021 کا الیکشن تقسیم کشمیر کے خلاف ہے میاں نواز شریف کا شکرگزار ہوں انہوں نے بے مثال ترقیاتی فنڈز دئیے

ہم اپنے ماضی اور قربانیوں کو نہیں بھولیں گے عمران خان ماضی بھولنا چاہتے ہیں تو بھول جائیں راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان میں جو نظام ہے یہ چلنے والا نہیں ہے ، آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہیآزادکشمیر میں دولت کی ریل پیل کہاں سے آگئی وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہیپانچ اگست کا اقدام مودی اور عمران خان کی رضا مندی سے ہوابھارتی وزیراعظم نے 48 ممالک کا دورہ کیا ہمارے وزیر خارجہ کہاں گئیہ

مارے وزیر خارجہ بچوں کو کہانیاں سنانے کیلئے ہیںوزیراعظم ہاوس پاکستان کو آزادکشمیر کے الیکش کیلیے استعمال ہو رہا ہیراجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر کوئی نہیں پوچھ رہا عمران خان کی کوئی ساکھ نہیں ہے کوئی ان کا فون نہیں سن رہا محترمہ مریم نواز اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت آزادکشمیر الیکشن میں لیڈ کریں گے کٹھ پتلی قیادت اور ہماری وزارت خارجہ کا بیانیہ ایک جیسا ہے مجھے لگتا ہے گپکار کانفرنس عمران حکومت کے کہنے پر ہوئی بھارت فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو لانا چاہتا ہے معید یوسف کو اپنی تجویز دے دی تھی آزادکشمیر میں گلگت جیسی صورتحال نہیں ہو گی پاکستان سے قاتلوں کو رہا کرا کر بھمبر والی طرف بھیجا جا رہا ہے آزادجموں

و کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے عمران خان نے اگر تقسیم کشمیر کی کوشش کی تو اسکے لئے زمین تنگ کر دیں گے جن کو سب سے زیادہ اکاموڈیٹ کیا انہوں نے دغا دیا بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی بات سنی جاتی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت او آئی سی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کر سکی میدان میں موجود رہیں گے میرے خلاف سب اکٹھے ہیں بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارے سفیر ہیں اگر عمران خان نے تقسیم کشمیر کی کوشش کی تو بیرون ملک کشمیری عمران خان کو سفارتخانے سے نکلنے نہیں دیں گے میاں نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز سمیت کا شکرگزار ہوں انہوں نے بے مثال ترقیاتی فنڈز دئیے اور جلد آزاد کشمیر کے اندر ن لیگ کی الیکشن کمپین میں شرکت کریں گے اور جیت ن لیگ کی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…