بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات نہ دی جائیں نظر ثانی کی اپیل

datetime 1  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی )سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کی شدید مذمت نظر ثانی کی اپیل کر دی سرونگ سکولز

ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان پہلے ہی ناقابل تلافی تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دی گئیں، کے پی کے میں بھی صرف 10 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن پنجاب میں 30 دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔ میاں رضاء نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں چند دن رہ گئے ہیں چھٹیوں سے بچوں کو تیاری میں مشکلات پیش آئیں گی۔بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی معاملات پر توجہ دیں آپ کے بچوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ میاں رضا الرحمن نے مزید کہا کہ وقت کو کم کر کے سکولوں کو کھولا جا سکتا تھا اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا تھا۔حکومت کے اس فیصلے کا نقصان صرف اور صرف بچوں کو ہوگا۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم کے سلسلے کو چلنے دے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند ہونگے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…