اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا ٹیکس چوروں کے خلاف شکنجہ ،حکومت نے ایف بی آر کو خود ٹیکس چوروںکو گرفتار کرنے کی مشروط اجازت دے دی

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )ایف بی آر کو یکم جولائی سے ٹیکس چورو ں کیخلا ف کاروائی اور گرفتاری کی مشروط اجازت دے دی گئی ۔ حکومت نے اس پر ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی تحریر ی اجازت کے ساتھ ٹیکس چو روںکو ایف بی آر خود گرفتار کر سکے گا ۔ حکومت نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی تحریری اجازت کے ساتھ ٹیکس چور کو ایف بی آر خود

گرفتار کر سکے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ کس لیا ایف بی آر کو براہ راست مشروط گرفتاری کی اجازت دے دی ۔ کمیٹی کی تحریری اجازت کے بغیر ایف بی آر ٹیکس چوروں کو گرفتار نہیں کر سکے گا۔ فنانس بل کے تحت اس کمیٹی کا کام یکم جولائی سے شروع ہو گا۔گزشتہ روز پارلیمنٹ نے ترمیمی فنانس بل میں منظوری دی کہ ڈھائی کروڑ روپے یا اس سے زائد کی ٹیکس چوری کرنے اور آمدن چھپانے والے نان فائلرز اور آمدن چھپا کر 10 کروڑ یا اس سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث فائلرز کو اب ایف بی آر کی اعلیٰ سطح کمیٹی کی اجازت کے ساتھ گرفتار کیا جا سکے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان  نے  اپوزیشن کو الیکشن اصلاحات پر مشاورتی عمل کا حصہ بننے کی پیشکش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم نے بڑی کوشش کی ہے  الیکشن اصلاحات ہوں ، جو بھی الیکشن ہارے وہ اپنی شکست تسلیم کرے ، اپوزیشن کے پاس کوئی دوسری تجویز ہے تو ہم سننے کے لیے تیار ہیں،شوکت ترین نے میرے ویژن کے مطابق بجٹ بنایا مبارکباد دیتا ہوں ،اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ ہمارے فاونڈنگ فادرز نے ریاست مدینہ سے لیا،  پاکستان میں اگر آگے بڑھنا ہے تو ہم ان اصولوں پر واپس جانا چاہیے جس کے مطابق پاکستان بنا ،  مشکل فیصلوں سے عوام کو بڑی تکلیف ہوئی_ ابھی لوگ مشکل میں ہیں،کرونا کے مقابلے لیے میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اللہ تعالی نے ہمیں بچا لیا ،یو اے ای، سعودی عرب اور چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ڈیفالٹ سے بچایا،ہمارے خاندانی نظام نے ہمیں بچایاہوا ہے ، آج ہمارا خاندانی نظام نہ ہو تو حالات بہت خراب ہو جائیں ،قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا  جو ممالک آج خوشحال ہیں وہاں انصاف ہے،ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وار آن ٹیرر میں فرنٹ لائن سٹیٹ بن جائیں گے   ،بار بار کہتا تھا کہ جنگ سے ہمارا کیا تعلق ہے ،  جب میں کہتا تھا کہ یہ غلط ہو رہاہے تو مجھے طالبان خان بنا دیا ، وہ جو دور تھا ہماری تاریخ کا سب سے سیاہ وقت تھا،ہمیں دنیا نے ذلیل نہیں کیا بلکہ ہم نے خود کو ذلیل کیا ہے۔ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، امریکہ کا  امن میں تو ساتھ دے سکتے ہیں جنگ میں ساتھ نہیں دینگے ہم بہت قربانیا ں دے چکے ہیں    ، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ہندوستان کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کر ینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی  کے بجٹ اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…