اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

صبح ناشتہ کیے بغیر گھر سے نکلا ہوں سی این جی بند اور پیٹرول مہنگا ہے رکشہ ڈرائیور رو پڑا

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے سی این جی کی سپلائی معطل ہونے سے ڈرائیور طبقہ شدید مالی مشکلات سے دو چار ہے خصوصا رکشہ ڈرائیور سخت پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنزدو

ہفتے بعد بھی نہیں کھل سکے، ذرائع کے مطابق پانچ جولائی تک مزید بند رکھے جائیں گے۔سستے ایندھن کے حصول کے لیے عوام خصوصا رکشہ ڈرائیور طبقہ انتظار کی بھاری قیمت ادا کررہا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز مذکورہ صورتحال پر شدید پریشان ہیں ۔ڈرائیورزنے بتایاکہ روز کمانے والوں کے لئے گیس کی بندش مناسب نہیں۔موجود ہ صورتحال میں سی این جی سے رکشہ چلانے والا طبقہ انتہائی پریشانی میں مبتلا ہے، ایک رکشہ ڈرائیوراپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے روپڑا۔رکشہ ڈرائیور نے روتے ہوئے کہاکہ غصے میں صبح ناشتہ کیے بغیر گھر سے نکلا ہوں، پریشانیوں نے ہر طرف سے گھیر لیا ہے پیٹرول پر رکشہ چلانے سے کچھ نہیں بچتا۔ایک اور رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ ایک طرف ہوشربا مہنگائی تو دوسری طرف سی این جی اسٹیشن بند ہیں، سی این جی کی بندش سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں، ہم محنت کش بھوک سے مررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…