جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

والٹن ایئرپورٹ کی بندر بانٹ کرکے اس کی زمین وزیراعظم اپنے قریبی دوستوں کو دینے والے ہیں‎، احسن اقبال کی نئے سکینڈل کی پیش گوئی

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان

والٹن ائیر پورٹ کی زمین کی بندر بانٹ کر کے اپنے دوستوں کو ہائوسنگ سکیم دینے والے ہیں ۔ لیگی رہنما نے لاہور تاریخی ائیرپورٹ کو بڑا سیکنڈل بننے کی پیش گوئی کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے کی بجائے تحریک انصاف کی حکومت اسے مسمار کر کے اس جگہ پلازے اور ہائوسنگ سکیم بنانے کے درپے ہے یہ حکومت کل یہ بھی کہے گی کہ مینار پاکستان کے قریب جگہ خالی پڑی ہے اس پر بھی ہاوسنگ بنائی جائے لیکن ہم حکومت کو ایسا کرنے کی ہرگز اجازت دے گے ۔ دوسری جانبلاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حکم جاری کردیا جس کے مطابق کل سے والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔ائیرپورٹ منیجر کے کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کردی ہے۔فلائنگ کلب انتظامیہ کے مطابق والٹن ائیرپورٹ پر 200 سے زائد اسٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں، والٹن ائیرپورٹ بند ہونے سے 5 فلائنگ کلب اور حکومت کا پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ متاثر ہوگا۔والٹن ائیرپورٹ ختم کرکے بزنس ڈسٹرکٹ قائم کیا جائےگا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…