جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کرنے والے لینڈ مافیاز کیخلاف دبنگ کاروائی

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد انتظامیہ کی لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحت اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کرنے والے لینڈ مافیاز کیخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دبنگ کاروائی کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہاؤسنگ

سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ کے خلاف 9 مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ۔ان ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلئے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کرنے اور مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹی کے سابق چیئرمین سمیت مرکزی عہدیداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔سابق چیئرمین سوسائٹی قیصر ریاض چیمہ،سابق ایگزیکٹو سیکریٹری راجہ ظہیر،سابق سیکریٹری عبدالطیف قریشی،فنانس سیکریٹری نسیم انجم،سابق سیکریٹری فیاض اعوان، نے کوآپریٹو سوسائٹی رولز 1927کے رولز 27اور54کے برعکس اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے باہمی ملی بھگت سے سوسائٹی کی رقوم جعلی طور پر نکلوانے،جعلی انتقالات پر کروڑوں روپے کے پلاٹس کی الاٹمنٹس اور بغیر زمین حاصل کیے من پسند افراد کوپلاٹس کی الاٹمنٹس،zone 4 &Zone 5 میں سوسائٹی کی زمین کو kick backs لے کر کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔جموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کی سابق انتظامیہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے زمین ایکوائر کیئے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے،جعلی اکاینٹ کے استعمال،سوسائٹی کے اکاینٹ سے مبینہ فرنٹ مینوں کو ایڈاوانسز کی مد میں ادائیگیوں اور اصلی فائلیںغائب کرنے سمیت مختلف الزامات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…