جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

1100 سی سی گاڑیوں اور پانچ منٹ فون کال پر

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں 1100 سی سی گاڑیوں اور پانچ منٹ فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کو5 منٹ فون کال پہ ٹیکس کے اثرات کا احساس نہیں ہو گا کیونکہ وہ مودی کو مس کال مارتے ہیں اور وہ فون نہیں اٹھاتامڈل کلاس کے لئے اس بجٹ میں بہت سخت اقدامات کئے گئے ہیں

۔پنجاب میں میٹروز اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت عوام کو میسر ہے دیگر صوبوں میں عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ایسی سہولیات مہیا نہیں دیگر صوبوں میں عوام کو آمد و رفت کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے پشاور میں بی آر ٹی کے نام پر 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے ۔اپنے ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ 1100 سی سی گاڑی پر ایک طرف ٹیکس میں کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف 50 ہزار کا ٹیکس لگا دیا 1100 سی سی گاڑیوں پر یہ ٹیکس واپس لیا جائے سفید پوش لوگوں کو عزت کی سواری کا حق دیا جائے پانچ منٹ کی ٹیلی فون کال پر ٹیکس ظالمانہ ہے، واپس لیا جائے دور دراز سے مزدوری کے لئے آنے والوں کا اپنے خاندان سے رابطے کا واحد ذریعہ فون ہوتا ہے یہ ٹیکس لگا کر مزدوروں کو اپنے بیوی بچوں سے بات کرنے کا حق نہ چھینا جائے کھانے پینے کی مہنگائی 16 فیصد اور بے روزگاری 15 فیصد ہے صرف 37 فیصد لوگ سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں دیگر عوام عام فون استعمال کرتے ہیں جو اس ٹیکس سے متاثر ہوں گے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو گفتگو کی تھی، اس میں سے کچھ تو کر کے دکھادیں، غریب کو کچھ تو ریلیف دے دیں کہتے تھے ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگاؤں گا لیکن 1100 ارب کے اضافی ٹیکس میں 67 فیصد ان ڈائیریکٹ ٹیکس لگا دئیے ان میں سے بھی غریبوں کی فون کال پر ٹیکس لگا دیا، اسے واپس لیا جائے غریب اس مہنگائی میں کیا کھائے گا اور کیا بچائے گا؟ 50 لاکھ لوگ پہلے ہی بیروزگاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…