اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

اسلام آبادکی معروف ہائوسنگ سوسائٹی کا شہریوں کا کے ساتھ فراڈ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجواتے ہوئے چیف کمشنر کو طلب کر لیا

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے غوری ٹائون میں فراڈ اور سی ڈی اے کی سستی و کاہلی کے پیش نظر عام شہریوں کے لوٹے جانے کے معاملہ کو نیب بھجواتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف کمشنر کو بھی وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے ،کمیٹی ارکان نے سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب عام شہری پلاٹ خرید رہے ہوتے ہیں

اس وقت سی ڈی اے روکتا نہیں جب وہ کروڑوں روپے خرچ کر کے گھر بناتے ہیں تو وہ گرانے پہنچ جاتے ہیں ،یہاں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موجودہ سکیم کے پانچ مالک تھے ایک فوت ہو گیا باقی ملک سے باہر فرار ہیں،پولیس تحویل میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے حسن خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پر والدین کی شکایت پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ فوری طور پر مہیا کی جائے ،ڈی آئی جی نے بتایا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا کہا ہے ،مقدمہ درج ہو چکا ،چھ افراد گرفتار ہیں،دوسری جانب اجلاس میں سینیٹ ہاؤس سے بھیجے گئے میوچل لیگل اسسٹنس(باہمی قانونی معاونت) ترمیمی بل 2021، پاکستانی بی ایم سیریز رکھنے والے پاسپورٹرز کو درپیش مسائل، جے ایس بینک کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ریفر کی گئی عوامی عرضداشت، سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے 14جون 2021کو منعقد سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پولیس کی حراست میں 14سالہ حسن خان کے قتل کے علاوہ وزرات داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کے کام کے طریقہ کار کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ روز منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر محسن عزیر کی زیر صدارت شروع ہوا ،جس میں قائد حز ب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سینیٹرز رانا مقبول احمد، اعظم نذیر تارڑ، مولا بخش چانڈیو، ثمینہ ممتاز، فیصل سلیم رحمان، شہادت اعوان، فوزیہ ارشد، سید فیصل علی سبزواری، دلاور خان اور مشتاق احمد کے علاوہ سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈی جی ایف اے ٹی ایف، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی جی نیکٹا،ڈی جی نادرہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی،اجلاس میں سینیٹ ہاؤس سے بھیجے گئے میوچل لیگل اسسٹنس(باہمی قانونی معاونت) ترمیمی بل 2021 کے حوالے سے قائد حز ب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور رانا مقبول احمد نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تفصیلی جائزہ لے کر پاس کیا ہے انتہائی اہمیت اور حساس نوعیت کا بل ہے بہتر یہی ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے منٹس لے کر اْن کا جائزہ لیا جائے اور اْن کی روشنی میں

اس بل کا جائزہ لیا جائے اس سے اراکین کمیٹی کو رہنمائی بھی ملے گی۔ سیکرٹری وزارت داخلہ نے قائمہ کمیٹی کو بل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا گیاتھا۔ وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ اس بل کے حوالے سے صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔فیٹف نے 8تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جن میں سے 7ٹیکنیکل نوعیت کی ہیں جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کا 9جولائی کو اجلاس طلب کر کے اس بل کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

اراکین کمیٹی اس بل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں تب تک معاملہ موخر کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے غوری ٹاؤن کے حوالے سے بھیجی گئی عوامی عرضداشت کا کمیٹی اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ غوری ٹاؤن غیر قانونی اسکیم تھی جو سی ڈی اے سے رجسٹر ڈ بھی نہیں تھی پٹشنرنے درخواست میں کہا ہے کہ اْس نے پلاٹ خریدا

نہ ہی قبضہ دیا گیا اور نہ ہی معاوضہ دیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عام عوام کو کیا پتہ کہ کو ن سی اسیکم سی ڈی اے نے رجسٹرڈ کر رکھی ہے اور کونسی نہیں اسی حوالے سے میں نے ریئل اسٹیٹ بل متعارف کرایا تھا جسے سی ڈی اے نے دو سال تک روکے رکھا اگر فوری طور پر وہ منظور ہو جاتا تو بے شمار لوگ فراڈ سے بچ جاتے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے قوانین میں

دیکھے کہ کس طرح اسطرح کے معاملات کو ریگولر کیا جاسکتا ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ دپٹی کمشنر اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس اسکیم کے چار پانچ مالک تھے ایک فوت ہو چکا ہے اور باقی ملک سے باہر ہیں۔ پلاٹوں کی فراڈ فروخت کے حوالے سے 24پرچے بھی درج کروائے ہیں۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ سی ڈی اے حکام خواب غفلت میں پڑے رہتے ہیں لوگوں

عمارتوں پر کروڑوں لگا دیتے ہیں مگر سی ڈی اے حکام بروقت آگاہ نہیں کرتے البتہ گرانے پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفسران اپنے فرائض منصبی اگر احسن طریقے سے سرانجام دیں تو لوگوں کے کروڑوں روپے بچ سکتے ہیں،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں اسطرح کے فراڈ پھیل چکے ہیں نیب ایسے کیسز کو دیکھے غوری ٹاؤن کے بے شمار متاثرین ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے چیف کمشنر کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے یہ معاملہ نیب کو ریفر کر دیا۔چیئرمین و اراکین کمیٹی نے

ورکنگ پیپرز کی قانون کے مطابق کمیٹی اجلاس میں تاخیر سے فراہم کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ وقت پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، پاکستانی بی ایم سیریز رکھنے والے پاسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وہاں عملے میں عربی زبان بولنے والے ہیں مگر بنگالی زبان بولنے والے نہیں ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہاں ایسے اہلکار بھی لگائے جائیں جو بنگالی سمیت دیگر زبانے بھی بول سکتے ہوں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ

برمہ سے تعلق رکھنے والے 50ہزار لوگوں کو 1994میں پارسپورٹ جاری کئے گئے تھے اب اْن لوگوں کی تعداد8لاکھ سے زائد ہو چکی ہے مگر انہوں نے پاکستانی شہریت حاصل نہیں کی۔مزید پارسپورٹ جاری نہیں کئے جا رہے،جے ایس بینک کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ریفر کی گئی عوامی عرضداشت کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسد کھرل کی یہ شکایت تھی جس کی تصدیق کرائی گئی ہے کل ایک انکوائری

رجسٹرڈ کر لی گئی ہے اور نیب میں بھی ایک متوازی انکوائری چل رہی ہے رپورٹ آنے پر کمیٹی کو پیش کر دی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی نے معاملہ تب تک موخر کر دیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے 14جون 2021کو منعقد سینیٹ اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ برائے پولیس کی حراست میں 14سالہ حسن خان کے قتل کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حسن خان کو پولیس کی تحویل میں تشدد کر کے قتل کیا گیا اس بچے کا جس علاقے سے

تعلق ہے وہاں زیادہ تر لوگ اورسیز پاکستانی ہیں۔ خیبر پختونخواہ اور اورسیز پاکستانیوں نے اس کا سوگ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کی عمر 18سال سے کم ہے تو پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں کیوں رکھا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی نہیں دی گئی ایسے واقعات ملک بھر میں بڑھ رہے ہیں تدارک کیلئے اصلاحات لانی چاہئے اور غریب بچے کے لو احقین کو ابھی تک کوئی امداد بھی نہیں دی گئی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہمیں بھی افسوس ہے کہ وہ پولیس کی تحویل میں فوت ہو گیا 6متعلقہ اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بچے کی عمر 20سال لکھی گئی ہے جوڈیشل انکوائر ی کا حکم دے دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی جو کہ پی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ میں بتائی جائے گی۔رپورٹ آنے میں تین ماہ لگ سکتے ہیں جس پر رکن کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ

وہ وہاں کے بورڈ ممبر ہیں اور کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد رپورٹ فراہم کر دی جائے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے تین ہفتے کے اندر اندر رپورٹ فراہم کرنے اور ایسی لیبارٹری اسلام آباد میں قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔قائمہ کمیٹی نے ڈی پی او بہاولپور اور سی پی او روالپنڈی سے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شہری سے زبر دستی بلینک چیک کے معاملے پر تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ پٹشنر کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ مغوی کو ڈیرے پر بولا کر تشدد کیا گیا اور زبردستی بلینک چیک پر

دستخط کر ا کے بعد میں 50لاکھ درج کئے گئے۔ بہاولپور کا شہری تھا ایف آئی آر راولپنڈی میں درج کی گئی متعلقہ پولیس کے لوگوں نے بہاولپور سے اٹھا یا راستے میں تشدد بھی کیا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے آئی جی پنجاب سے معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ لاہور اور بلوچستان میں فورسز پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے شہدا کیلئے دعا مغفرت کی گئی،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ

اور اس کے ماتحت اداروں کے کام کی نوعیت، طریقہ کار و دیگر امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کا بنیادی کام ملک میں امن و امان برقراررکھ کر عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت متعدد ادارے جن میں سی ڈی اے،

ایم سی آئی، چیف کمشنر آئی سی ٹی، نیکٹا، نیشنل پولیس فائڈیشن، ایف آئی اے، پاکستان رینجرز سندھ کراچی، پنجاب، ایف سی نارتھ کے پی پشاور، ایف سی ساؤتھ کے پی ڈی آئی خان، ایف سی نارتھ بلوچستان کوئٹہ، ایف سی ساوئتھ بلوچستان تربت، پاکستان کوسٹ گارڈز کراچی، گلگت بلدستان سکاؤٹس گلگت، فرنٹیر کانسٹیبرلری کے پی پشاور، نیشنل پولیس اکیڈمی، نادرہ، ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد، سول ڈیفنس اسلام آباد، نیشنل اکیڈمی فار پرزنرز ایڈمنسٹریشن لاہور، نیشنل پولیس بیورو اسلام آبادوغیرہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…