بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

تحریک اسلام آباد کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی دی گئی

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے شہریوں نے اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر تحریک اسلام آباد کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں مختلف طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات کا ایک خصوصی اجلاس معروف سماجی راہنما راشد ملک کی رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے

میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد تحریک اسلام آباد کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔چیئرمین راشد ملک ،سینئر وائس چیئرمین ساجد چوھدری ،وائس چیئرمین عامر فدا،صدر جاوید ملک ،سینئر نائب صدر نوید شریف ، نائب صدور مدثر فیاض ، وسیم ایڈووکیٹ ، نعمان احمد سیکرٹری جنرل عاصمہ ملک ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فوزیہ ایوب، سیکرٹری اطلاعات عروج ملک ،سیکرٹری فنانس رضوان سیال ،جوائنٹ سیکرٹری قانونی امور طاہر محمود ایڈووکیٹ جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،بعدازاں تحریک اسلام آباد کے چیئرمین راشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اسلام آباد کا مقصد اسلام آباد کے مسائل کا حل خصوصاً پانی کا بحران ،بڑھتی ہوئی بے روزکاری ،سی ڈی اے اور FGEHA کے مسائل ،تعلیم، نئے کاروبار ،کاٹیج انڈسٹری ، ماڈرن لائیو سٹاک ،زراعت،ماحولیات اور نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے نشے کے رجحان کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے جائیں گے۔  اسلام آباد میں مختلف طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات کا ایک خصوصی اجلاس معروف سماجی راہنما راشد ملک کی رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد تحریک اسلام آباد کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…