منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کا پابندیوں کا شکارشام سے تعلقات استوار کرنے پر عرب ممالک کوانتباہ

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے ایک سینئر عہدہ دار نے عرب ممالک کو شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے پر خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے مشرقِ قریب امورکے لیے قائم مقام معاون وزیرخارجہ جوئے ہڈ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسد حکومت کے بارے میں واشنگٹن کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی

۔مشرق اوسط میں امریکا کے روایتی اتحادیوں کے بارے میں سوال پرانھوں نے کہا کہ امریکا ان سے کہہ رہا ہے کہ وہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں شامی عوام پر حکومت کے سفاکانہ مظالم کو ملحوظ رکھیں اور اس سے تعلقات بحال کرنے سے قبل اس کے مضمرات پر غورکرلیں۔ہڈ کا کہنا تھا کہ اسد حکومت شام کے بہت سے علاقوں تک انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں یقینا یہ بھی کہوں گا کہ ہمارے پاس سیزرایکٹ کی پابندیاں ہیں۔ شام پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے یہ ایک ایسا قانون ہے جسے کانگریس اور(بائیڈن)انتظامیہ کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ہوڈ نے خبردار کیا کہ بشارالاسد حکومت کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کے معاملے میں دوسری حکومتوں اور کاروباری اداروں کو محتاط طرزعمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسد حکومت کے ساتھ لین دین کی صورت میں انھیں اس قانون کے تحت امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…