منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

محکمہ سکول ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )محکمہ سکول ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن میں بے ضابطگیوں بارے آڈٹ رپورٹ برائے2017/2019پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ارب پچاس کروڑ

پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چار سو پچیس روپے کا ریکارڈ ہی پیش نہ کیا، رپورٹ میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو بغیر اجازت اور اشتہارات دیئے بغیر بھرتی کرنے کا بھی انکشاف ہوا، ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں چلڈرن کمپلیکس لائبریری، قائد اعظم اکیڈمی اور ای ڈی او آفس رحیم یار خان میں کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویج ملازمین کو ایک کروڑ اکانوے لاکھ بائیس ہزار چھ سو تہتر روپے غیر قانونی طور پر تنخواہوں کی مد میں ادا کیے گئے، قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کی جانب سے ٹریننگ الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ چوہتر لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو ساٹھ کی بلاجواز ادائیگیوں کا بھی انکشاف ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم اکیڈمی کی جانب سے ٹرینیز کو ٹی اے ڈی اے کی ادائیگی کے بعد الاؤنس دیئے جانے کا کوئی جواز نہیں تھا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی، امتحانی کمیشن پنجاب اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کے ملازمین کو 889901988 لاکھ 99ہزارروپوں کی ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی اداروں میں اڑتالیس کروڑ پانچ لاکھ پچیس ہزار ایک سو چھبیس روپوں کے ٹینڈرز کے اجراء میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔آڈیٹر جنرل نے بے قاعدگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…