منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اکثر تصاویر، حلیے اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن جاتے ہیں۔ ان دنوں پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔آمنہ الیاس انسٹاگرام پر

کافی متحرک ہیں۔ اداکارہ اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔آمنہ الیاس نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں جو ان کے گٹھنوں سے کچھ اوپر تھا۔ یہ ایک فراک کی طرز کا اسکرٹ تھا۔ مداحوں نے آمنہ الیاس کے اس لباس کو مختصر قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ کچھ نے ان کی تعریف بھی کی۔پاکستانی اداکارہ منال خان نے ان کی تصویر پر “سو سویٹ” لکھا۔ تو شازیل شوکت نے بھی انہیں ڈزنی کی پرنسس قرار دیا۔جبکہ ماری واسطی نامی صارف نے انہیں خبردار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘اخلاقیات کے سبق کیلئے تیار ہوجائیں۔’سوشل میڈیا صارف انشرا خان نے لکھا،’ کیا اس طرح کے بیہودہ کپڑوں کی پاکستان میں اجازت ہے؟’کائنات بٹ نامی صارف لکھتی ہیں، ‘کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟’محمد عمر نے لکھا، ‘ابھی تین چار دن پہلے ہی عمران خان نے اللہ اور اس کر رسول ۖ کے حکم کو بتاتے ہوئے کہا کہ مختصر کپڑے نہ پہنو، اور آج یہاں بغاوت ہوگئی۔اسی طرح کے کئی کمنٹس آمنہ الیاس کی تصویر پر دیکھنے کو ملے جن میں مثبت جبکہ زیادہ تر اختلافی تھے۔ جنہیں آپ آمنہ الیاس کی ذیل میں موجود تصویر پر دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی آمنہ الیاس نے 2013 میں فلم “زندہ بھاگ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ آمنہ الیاس کو فلم “باجی” سے شہرت ملی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…