ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ ،پاکستانیوں نے سوالات اٹھا دیئے

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ پرسیاسی رہنماؤں، صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوالات اٹھا دئیے۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس

پلیئر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے 2018 میں طے شدہ ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا ہے تاہم 6 اقدامات پر مشتمل نئے ایکشن پلان پر عمل ہونا باقی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس فہرست سے نکال دیا جاتا لیکن اسے نئے ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ پہلے ایکشن پلان کا واحد نکتہ بھی شامل ہے۔ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافیوں، سیاست دانوں اور کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیرانی کا اظہار کیا اور ایف اے ٹی ایف کی دیانت پر بھی سوالات اٹھائے۔سینئر صحافی مبشر زیدی نے سوال کیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کیا وجہ ہے جب اس نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات کے ایکشن پلان پر عمل کردیا ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے اس کو عالمی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا اور یہ بازو مروڑنے کا ایک طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر اچھی طرح سے آرڈر میں ہے اور کسی صورت اپنی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔تجزیہ کار جان اچکزئی نے بھی ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ادارہ پاکستان کے خلاف ایک ہتھیار ہے۔سینئر صحافی

ضرار کھوڑو نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جیوپولیٹکل پریشر کا بنیادی آلہ ہے، تھا اور بدستور رہے گا۔سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے آفیشنل اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔معروف سنگر علی ظفر نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا حقیقت میں؟ایک

اور صارف نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی کریڈیبلٹی پر سوال ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے عزم اور ٹاسک فورس کے اہداف کو مکمل کرنے کے باوجود اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ روکنے اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کے باعث 2018 سے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ پر موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…