منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مینار پاکستان کے قریب ایک اور بلند و بالا مینار تعمیر کرنے پر غور، نام بھی تجویز کر لیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے خوبصورت لاہور و تاریخی لاہور کی بحالی کے عزم کے حوالے سے لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی میں ڈی جی اتھارٹی کامران لاشاری کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور نے اس موقع پر کہا کہ 1883 میں قائم ہونے والے پانی والا تالاب کو محفوظ و بحال کیا جائیگا۔ کمشنر

لاہورکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 510 ستونوں پر قائم پانی والا تالاب ٹینکوں سے ماضی میں لاہور کو پانی مہیا ہوتا تھا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بادامی باغ میں محکمہ آبپاشی کے پلاٹ پر لاہور نظارہ مینار تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نظارہ پوسٹ کیساتھ کیفے اور ویڈیو ومیوزیم ہال کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ لاہور نظارہ مینار سے گریٹر اقبال پارک، شاہی مسجد اور قلعہ کا نظارہ قابل دید ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ علاقے کی خوبصورتی اور تاریخی ورثہ کی بحالی سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ کمشنر لاہور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی اور ایم ڈی واسا نے پانی والا تالاب رنگ محل و بادامی باغ کا دورہ کیا اور پانی والا تالاب کی فعالیت کو بھی چیک کیا جو اب بھی مخصوص آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اندرون لاہور تاریخی ورثہ بحالی کیلئے بہت محنت کر رہی ہے۔ لاہور نظارہ مینار و میوزیم کیلئے والڈ اتھارٹی، ایم سی ایل،واسا اور محکمہ آبپاشی کی کمیٹی کام کرے گی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ریونیو وصولی اہداف پر تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع کی کارکردگی مثبت ہے، روزانہ ہدف کے مطابق وصولیاں شروع ہوگئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سیز اسسٹنٹ

کمشنرز کو مزید پولیس اور افرادی وسائل دیں۔ریکوری تیز کریں۔ لاہور سمیت دیگر اضلاع کی وصولیوں کی آج شرح اوسطا 93فیصد رہی ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ پچھلے سالوں کے ایریئیرز وصولی میں بھی بہتری ہے مگر اطمینان بخش نہیں۔ ایف بی آر کو ایریرز، لینڈ ریونیو، واٹر ریٹ، تاوان و دیگر مالی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا

ہے۔ کمشنر لاہورکو ڈی سیز نے یقین دہانی کرائی کہ 20-21 مالیاتی سال کی وصولیاں ایریرز کے علاوہ سو فیصد ہو جائینگی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ریونیو وصولیوں پر مامور افسران و عملہ کو اس ہدف کے علاوہ کوئی اور ٹاسک نہ دیا جائے۔کمشنر لاہور نے ننکانہ، قصور، شیخوپورہ اور لاہور کی اب تک کی وصولیوں کا الگ الگ جائزہ لیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر لاہور مہر عبدالروف، اے سی آر منور بخاری، امیر علی سٹاف آفیسر نے شرکت کی۔ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…