جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

جہاں انصاف کا قتل ہو اور جوانی سے بڑھاپے تک بھی غریب انصاف کیلئے دربدر بھٹکتا رہے تو اس زندگی سے موت بہتر ہے،بزرگ شہری نے دلبرداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا دی

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی(این این آئی) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ پسیانوالہ میں قبضہ مافیا کے ظلم و ستم کا شکار ستر سالہ بزرگ با با عبدالستار نے تھانہ کچہریوں میں کئی سال تک دھکے کھانے کے بعدانصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگا لی،راہگیروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے باہر نکالا تو اس نے کہا کہ جہاں

انصاف کا قتل ہو اور جوانی سے بڑھاپے تک بھی غریب انصاف کیلئے دربدر بھٹکتا رہے تو اس زندگی سے موت بہتر ہے،با با عبد الستار نے روتے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے بتایا کہ پسیانوالہ گاؤں میں اس کی کروڑوں روپے کی جائیداد جس میں باغات اور کھیت شامل ہیں،گاؤں کے بااثر زمینداروں اکمل شہزاد شہباز وقاص احد عباس علی وغیرہ نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور تمام قانونی ملکیتی کاغذات میرے نام ہونے کے باوجود پوری بد معاشی سے قابض ہیں اور کئی بار قاتلانہ حملہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھر سے نکلنا محال ہوچکا ہے اور میری زندگی اجیرن بنادی ہے کروڑوں کا مالک ہونے کے باوجود دو وقت کی روٹی کیلئے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوں۔تھانہ نارنگ میں کئی سالوں سے قبضہ گروپ کے خلاف درخواستیں دے دے کر عاجز آچکا ہوں کوئی شنوائی نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایا اور لوگوں سے صدقہ خیرات لیکر عدالتوں کے اخراجات پورے کئے،عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور اس کے باوجود نارنگ پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی،عدالت کے حکم کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ابھی مصروف ہیں فارغ ہونگے تو ملزمان کو گرفتار کریں گے،روزانہ ایس ایچ او کے دروازے پاس بیٹھا رہتا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی کیا اس ملک میں غریبوں کے ساتھ ایسے ہی ظلم و ستم روا رکھا جائیگا اس نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…