منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قصور میں 50 فیصد پولیس عملہ منشیات کا عادی نکلا، ٹیسٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہو گئی

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی) پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس اہلکار قصور وار نکلے، پچاس فیصد پولیس اہلکار منشیات کا استعمال کرتے ہیں، ٹیسٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہو گئی ہے، قصور میں منشیات کے ٹیسٹ کیلئے منتخب کیے جانے والے 48 میں سے 24 پولیس اہلکاروں کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ

پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے وزیر اعظم کے حکم پر پولیس عہدیداروں کے منشیات کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) نے کانسٹیبل سے لے کر پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) افسران تک کے عہدیداروں کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت جاری کی تھی۔کانسٹیبلز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) سمیت 48 عہدیداروں کے نمونے دو روز قبل ہی منشیات کے ٹیسٹ کے لیے ضلع میں جمع کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق منشیات کے ٹیسٹ کے لیے اے ایس آئی رینک سے اوپر کسی پولیس اہلکار کا نام نہیں تھا۔ضلعی پولیس کے مطابق اہلکاروں کو داخلی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر منشیات کے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ضلعی پولیس نے کسی سرکاری ہسپتال کی لیبارٹری کے بجائے نجی لیب سے نمونوں کے ٹیسٹ کرائے تھے۔ انتخاب کی وضاحت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کیشور نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے مقابلے میں نجی لیب زیادہ قابل اعتماد ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں میں سے اکثریت منشیات کا استعمال کرتی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ٹیسٹ کا عمل اسی طرح تھا جو تھانے کی سطح پر تفتیش کے دوران عام مشتبہ افراد کو منشیات کا عادی قرار دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر پولیس اہلکار مفت حاصل ہونے پر منشیات کا استعمال کرنے لگتے ہیں لہذا مال خانے میں چیک اینڈ بیلنس کا سخت نظام ہونا چاہیے، جہاں مجرموں سے برآمد شدہ منشیات کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے رکھا جاتا ہے۔ٹیسٹ کے بعد نشے کا عادی قرار دیے جانے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے شناخت

ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا جائے تاکہ آئی جی پی کے حکم کو اس کی روح کے مطابق لاگو کیا جاسکے تاہم ڈی پی او نے کہا کہ ٹیسٹ میں مثبت آنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ کوئی اہلکار دراصل نشے کا عادی تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نیند کی گولی بھی کھاتا ہے تو اس کا

منشیات کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک ماہر ہی لیب کی رپورٹس کی تصدیق کرسکتا ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے منشیات کے ٹیسٹ مثبت آنا شروع ہوگئے ہیں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں اور افسران کے منشیات کے ٹیسٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں تو نتیجے میں

ایسے افسران اور اہلکاروں کے منشیات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جو مختلف عہدوں پر کام کررہے ہیں ان میں سے کئی شراب‘ کئی ہیروئن اور کئی افیون اور دیگر منشیات کا نشہ کرتے ہیں اکثر اہلکاروں کی تعداد نیند کی گولیاں کھاتی ہے اسی طرح پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ افسران کے منشیات کے ٹیسٹ کے رزلٹ بھی بڑی تعداد میں مثبت

آرہے ہیں جس پر آئی جی پنجاب بھی پریشان نظر آرہے ہیں محکمہ پولیس میں اکثر اہلکار پکڑی جانیوالی شراب اور دیگر منشیات کا خود استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں گزشتہ روز ضلع قصور میں 24 سے زائد پولیس اہلکاروں کے منشیات کے ٹیسٹ مثبت آئے اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح توقع سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…