کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.9اور مرکز کوہاٹ شہر سے 16 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی علی الصبح 6 بجکر 9 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ کوہاٹ کے علاقہ دیگر ملحقہ علاقوں لاچی، گمبٹ، ہنگو اور پنجاب کے سرحدی علاقے جنڈ سمیت کئی مضافات میں محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں سے نکل کر توبہ استغفار کرتے رہے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بین الاقوامی ریکٹر شکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 جبکہ مرکز کوہاٹ شہر سے 13 کلومیٹر فاصلے پر جنوب مشرق میں بادو زیارت نامی علاقے میں تھا۔ زلزلہ کی شدت کوہاٹ شہر میں سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے فوری طور پر الرٹ ہوکر کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کردیں تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں