بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب وراثتی سرٹیفکیٹ صرف15 دن میں نادرا سے حاصل کیا جا سکےگا‎

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے نادرا کے ساتھ وراثتی سرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا جوکہ اس سے پہلے عدالت کے ذریعے جاری کیا جاتا تھا، اس سرٹیفکیٹ کو 15 دن کے اندر نادرا کے متعلقہ دفتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے نادرا ڈی ایچ اے دفتر میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کی۔انھوں نے کہا کہ سندھ نے نادرا کے ساتھ ملکر سکسیشن سرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا اس سے پہلے یہ سرٹیفکیٹ عدالت کے ذریعے جاری کیا جاتا تھا اور عدالتیں تین سے چھ ماہ اور کبھی کبھار تو پانچ سال میں سکسیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق عدالت کے مجموعی کام کے 30 فیصد کام کا بوجھ وراثتی سرٹیفکیٹ کا ہوتا ہے۔حکومت سندھ نے قانون میں ترامیم کرکے سکسیشن اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کا اجرائ￿ نادرا کے ذریعے کیا ہے اور اب درخواست گذار کو نادرا کے دفتر سے انتقال کرنے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے سمیت ، دستاویز، شناختی کارڈ اور قانونی ورثائ￿ کے قانونی لیٹر کی کاپیاں جمع کرکے مجوزہ سرٹیفکیٹ حا صل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نادرا نے سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے، اب یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ 15 دن میں نادرا سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سندھ حکومت نے اثاثے ایک لاکھ سے زائد ہونے کی صورت میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کی فیس 22 ہزار روپے مقرر کی ہے اور اگر اثاثے ایک لاکھ سے کم ہیں تو اسکی فیس 10 ہزار روپے ہوگی۔حکومت سندھ کا یہ انقلابی قدم عوام کیلئے سہولت ثابت ہوگا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے جنوری 2021 میں بل پاس کیا اور 28 اپریل کو یہ قانون بنا جبکہ چھ ہفتوں کے بعد ہم نادرا میں اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ڈی جی نادرا برگیڈیئر طلعت کا شکرگزار ہوں کہ وہ اسلام آباد سے تشریف لائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نادرا کے ذریعے پورے صوبے میں یہ سہولت کاؤنٹر بنائے جائیں گے اور 25 جون تک پورے صوبے میں اس پر کام شروع ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ نادرا کا کام بہترین ہے، لہٰذہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کا کام بھی بہتر انداز میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پنشن دینے کا کام نادرا زخود کررہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا ویکسین کوئی

صوبہ خود خرید نہیں کر رہا، وفاقی حکومت ویکسین خرید کر صوبوں کو دے رہی ہے، وزیراعظم نے این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کریں اور ہم آئندہ تین ماہ میں 10.8 ملین افراد کو ویکسین کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ہم عمل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بنی گالہ تو ریگیولر ہوگیا لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے

گھر مسمار کئے جاتے ہیں، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشیوں کو معاوضہ دے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ویکسی نیشن کے نادرا سرٹیفکیٹ میں خامیاں ہوجاتی ہیں تو وہ درست بھی ہوجاتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب اگر ہمارے ہاں لگنے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، یو اے ای نے انڈین ایئرلائیز کی اجازت دی ہے لیکن پاکستان کی پروازوں کو اجازت نہیں دی۔

انھوں نے کہا کہ ہم بجٹ28 جون کو پاس کریں گے اور مزدور کارڈ بھی نادرا کے ساتھ شروع ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رین ایمرجنسی پلان پر کام ہورہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں، سمندری طوفان، بارشیں اور گردوباد کے طوفان موسمی تبدلیوں کا نتیجہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں شہباز گل کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا،شہباز گل کو جواب دینے کیلیے ہم ایک شہباز گل دوئم تلاش کررہے ہیں یہ تو جہاں بھی ہوتے ہیں، نکالے جاتے ہیں۔ ایک اور سوا ل کے جواب میں کہا کہ گلیاں یاچوراہے بنانا تو وزیراعظم کا کام نہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی اچھے منصوبے وزیرعظم کو دینے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاق کو مجھ سے براہ راست بات کرنی چاہئے، گورنر کے ذریعے بات نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…