پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزآندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

datetime 21  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں

بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا، بارکھان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: بھکر60، ٹوبہ ٹیک سنگھ37، نورپورتھل36، جھنگ24، ڈی جی خان 12، اوکاڑہ13، فیصل آباد، کوٹ ادو11، گجرات10، بہاولپور (ائیرپورٹ)09، منگلا05، سرگودھا (سٹی)، جوہرآباد04، جہلم02، ساہیوال01،خیبر پختونخوا:ڈی آئی خان 16، بنوں 13،مالم جبہ 10،بالاکوٹ07،سیدوشریف05، لوئر دیر03، کالام01، بلوچستان: بارکھان 14،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دادو44، تربت ، جیکب آباد، روہڑی ، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…