مہنگائی نے غریبوں کاجینا محال کردیا، صرف ایک ہفتے میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

20  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں 20کلو آٹے کا تھیلا1300روپے، اسلام آباد میں 1170، راولپنڈی میں 1240 روپے، سیالکوٹ میں 1100 اور فیصل آباد میں 1120 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں

آٹے کا تھیلا 1093 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس علاقے میں اس کی قیمت 1020 روپے تک پہنچ گئی ہے۔بہاولپور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 14 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ دکاندار قیمت 1106 سے بڑھا کر 1120 روپے تک بیچتے رہے۔سکھر میں آٹے کا تھیلا 1120، لاڑکانہ میں 1180 روپے میں دستیاب ہے۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 20 روپے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے، بنوں میں 1120 روپے، کوئٹہ میں 1250 روپے اور خضدار میں 1200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1170 روپے جبکہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے تک ہے۔ دوسری جانب ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر رواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 13.38 فیصد اوراپریل کے مہنہ میں ماہانہ بنیادوں پر33.30 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔جولائی سے اپریل 2021 تک کی مدت میں ملک میں 72

کروڑ،90 لاکھ،82 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 64 کروڑ، 30 لاکھ، 68 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اپریل کے مہینہ میں ملک میں 7 کروڑ،20 لاکھ، 31 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداورحاصل ہوئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 33.30 فیصدزیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…