جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں شرمیلا فاروقی کی زمینوں پر بھی قبضہ مافیا سے زمینیں چھڑانا میرے بس سے باہر ہے رہنما پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کردئیے

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے اور قابضین سے زمینیں چھڑانا ان کے لئے ممکن نہیں۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں طویل عرصے تک ایم کیو ایم

کا راج رہا ہے اور اسی دوران شہر میں شادی ہالز اور پارکوں پر قبضہ کیا گیا تھا۔ جب انتظامیہ کی جانب سے کوئی جگہ خالی کرانے جاتا تو بچے اور خواتین سڑکوں پر آجاتے ہیں کہ ہمیں بے گھر کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچتے ہیں کیونکہ لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کرنا آسان کام نہیں اور اس قسم کے مسائل ہر بڑے شہر میں پیش آتے ہیں۔شرمیلا فارقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق اور سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھتے تھے مگر ہم نے اس وقت بھی بہت ساری زمینیں قبضہ مافیا سے بازیاب کرالی تھیں۔شرمیلا فارقی نے وفاق سے گرین لائن اور کے فور منصوبے کو مکمل کرے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے اور انہیں مکمل کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے وفاقی بجٹ سے متعلق غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے لیے صرف 2 منصوبے رکھے گئے ہیں مگر پنجاب کے لیے 22، خیبرپختونخوا کے لیے 21 اور بلوچستان کے لیے 15 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…