منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

datetime 14  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا کی طرف سے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی،ْ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے،اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، پٹرول 4روپے 20پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے پچاس پیسے مہنگی کرنے

کی تجویز دی گئی،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا،اس وقت پٹرول پر فی لیٹر لیوی 4روپے 80پیسے ہے،ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روہے 14پیسے ہے،پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ دوسری جانب تاجر رہنما،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم لیوی میں مشروط اضافہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافہ پر پٹرولیم مصنوعات پر دیگر تمام ٹیکسز کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے کیونکہ پٹرولیم لیوی میں اضافہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے اس کا صنعتی شعبہ پر بوجھ پڑے گا۔ان خیالات کا انہوں نے آئرن و سٹیل مارکیٹ لاہور کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے تھے۔ پٹرولیم لیوی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا جس کا بوجھ عوام و انڈسٹریز پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ بجلی مہنگی ہونی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کمی اورصنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…