بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو بے بس کرکے اپ سیٹ کر دیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن

رہا اور آدھی ٹیم 20 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ آصف علی اور افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیلیں اور لڑکھراتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ انہوں نے چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے آصف علی نے 75 اور افتخار احمد 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے جیمز فاکنر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور سہیل اختر ن ے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، فخر زمان نے 44 رنز بنائے جبکہ سہیل اختر نے 34 رنز بنائے، ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی گئیں، محمد حفیظ بھی صرف آٹھ رنز بنا سکے، بین ڈنک بھی صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آخر میں حارث رؤف نے کوشش کی لیکن وہ بھی 17 رنز بنا سکے اس طرح لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 124 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فواد احمد اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی خان کے حصے میں

ایک وکٹ آئی۔ دوسری جانب پاکستان سپْر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے کہا ہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے، ہمیں ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے۔لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں۔بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے، لاہور قلندرز کے ساتھ میرا دوسرا سیزن ہے اور زیادہ تر وہی کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل

کھیلنے کے بعد لمبا قرنطینہ کرنا پڑا، اس مرتبہ پھر کھیل رہا ہوں۔اْنہوں نے کہاکہ لاہور قلندرز میں ہم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہیں، محنت کر رہے تاکہ ٹرافی اٹھائیں۔بین ڈنک نے افغان کرکٹر راشد خان کے حوالے سے کہا کہ راشد خان ٹاپ کلاس بولر ہیں، وہ کئی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ راشد خان کی کارکردگی میں تسلسل پایا جاتا ہے، ان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے۔بین ڈنک نے کہا کہ ہم لکی ہیں کہ راشد خان لاہور قلندرز میں ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…