ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چھوٹے ممالک کا گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتا، چین نے امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت جی سیون ممالک کو واضح پیغام دے دیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ + این این آئی) چین کی جانب سے جی سیون ممالک کو پیغام دیا گیا ہے کہ اب ان کے دن ختم ہوچکے ہیں۔ چین نے جی سیون ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب چھوٹے ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے، لندن میں قائم چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دنیا کے

فیصلے چھوٹے چھوٹے ممالک کا ایک گروہ کرتا تھا لیکن وہ دن اب گزر چکے ہیں، سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا شروع سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک برابر ہیں اور اس میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے معاملات باہمی مشاورت سے چلنے چاہئیں نہ کہ چھوٹے ممالک کے وضع کیے گئے نام نہاد اصولوں کے مطابق۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کے معاملات چلانے کا واحد جائز عالمی نظام اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی سیون ممالک اس وقت برطانیہ میں ہیں جو چین کے معاشی عروج کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی تلاش میں ہیں۔ دوسری جانب سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد جی سیون ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنماؤں نے شرکت کی۔جی سیون ممالک نے اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی

بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔دوسری جانب برطانیہ کی شاہی خاندان کی موجودہ سربراہ ملکہ الزبتھ کی غیر معمولی انداز میں کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔برطانوی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کو چھری کے بجائے تلوار سے کیک کاٹتے

دکھایا گیا ہے، ملکہ برطانیہ نے جنوبی شہر کورنوال میں جی سیون ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔اس تقریب میں روایتی طورپر کیک کاٹا جاتا ہے، تاہم ملکہ نے اس رسم کو اداکرنے کے دوران کیک چھری سے کاٹنے کے بجائے تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔ویڈیو میں ملکہ الزبتھ کے ہمراہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی بہو کارنوال کامیلا کو بھی

دیکھاجاسکتا ہے۔محافظ کی جانب سے ملکہ کو تلوار پیش کی گئی تو پہلے پہل ملکہ نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی، جس پر کیٹ مڈلٹن سمیت اجلاس کے شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔بعد ازاں کارنوال کامیلا نے ملکہ برطانیہ کو چاقو کی موجودگی پر بھی توجہ دلائی،جس پر ملکہ نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ چاقو بھی موجود ہے،تاہم ملکہ نے کارنوال کامیلا کی مدد سے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…