پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی مسودہ تیار

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا،ٹیکس چور کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جاسکے گی،فنانس بل 2021-22 میں نئی شق شامل کر دی گئی،ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمیشنر ان لینڈ ریونیو یا مساوی افسر کو گرفتاری کا اختیار ہوگا،سیکشن 203 اے کے تحت

دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر ٹیکس نادہندہ گرفتار ہوگا،کسی شخص کی گرفتاری سے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی،ٹیکس چوری پر مطلوبہ ٹیکس، جرمانہ یا سرچارج بھی دینا ہوگا،کسی کمپنی کی صورت میں ہر ڈائریکٹر یا افسر کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اشرافیہ نمائندہ حکمرانوں کے بجٹ میں سرمایہ دار طبقے کو مراعات اور رعایات دی گئی ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے دعویداروں نے 496 ارب روپے قرض کے امیدوار بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور تنخواہ داروں کو سسکنے کیلئے بییارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے،عوام دشمن بجٹ کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام دشمن حکومت کو عوام کے اوپر پٹرول بم گرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل عوام دشمن فیصلوں سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے، حکومت اپنی جیبیں اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات سے گریز کرے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے ان اقدامات پر پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی،مزدور تاجر کسان کاشتکار تنظیموں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…