اپوزیشن کی ضرورت نہیں ،وفاقی بجٹ آسانی سے منظور کرالیں گے ،پرویزخٹک

12  جون‬‮  2021

نوشہرہ کینٹ(آن لائن )وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں ،باآسانی منظور کرالیں گے ،اپوزیشن اتحاد پارا پارا ہو چکا،عمران خان چوروں اور قوم کی دولت لوٹنے والوں کو این ار او نہیں دیں گے،احتساب کا سفر جاری رہے گا،ملک کو مشکلات سے نکال کر تیسرا بجٹ متوازن پیش کیا

اور یہ بجٹ حقیقی معنوں میں عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہے، بد قسمتی سے پاکستانی قوم مراعات اورسہولیات کا مطالبہ تو کرتی ہے لیکن ٹیکس کی ادائیگی کے لئے کوئی تیار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ حکیم آباد میں مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے حطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تحصیل پبی ،تحصیل نوشہرہ اور تحصیل جہانگیرہ کے نو منتخب عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پرتاجران کے صوبائی صدرفضل الہی ،مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر قاضی ضیاء الحق ،سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد سعید نے بھی حطاب کیا ۔وزیردفاع نے کہاکہ ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پورا ملک بیرونی قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کرپشن اقرباء پروری اور ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور ہوچکا تھا بین الاقوامی سرمایہ کاری سرمایہ کاری کی عرض سے پاکستان آنے تک گوارا نہیں کرتے تھے پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کو معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکالنے اور بہتر اقتصادی ،سفارتی اور معاشی پالیسیوں سے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کیا اورملک

کومعاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کے نئے دور میں داخل کیا جس کا منہ بولتا ثبوت چائنہ اکنامک کوریڈور سمیت دیگر زرعی اور صنعتی بستیوں کی آبادی ہے اور ان نئے صعنتی یونٹس کے قیام سے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور 65فیصد فنی تعلمی یافتہ نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر روزگار کے

مواقع میسر ہونگے تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی ترقی پاکستان کی تاجر برادری کے ٹیکسز ادائیگی کی مرہون منت ہیں اقتدار کے ابتدائی دو سالوں میں ملک و قوم کی مفاد اور ترقی کی خاطر انتہائی مشکل فیصلے کرنے پڑے قوم نے ان مشکل فیصلوں کو انتہائی تحمل سے برداشت کئے اب ان

مشکل فیصلوں کے ثمرات شروع ہوگئے ہیں قوم کو اندازہ ہوگیا ہے کہ عمران خان ہی اس ملک ترقی قوم کی خوشخالی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا ضامن ہے ۔پرویز خٹک نے اپنے حطاب میں کہا کہ سابق حکمرانوں نواز شریف ،شہباز شریف نے اپنے کارخانوں کو دوام بخشنے کے لئے قومی خزانے کو لوٹا زرداری نے کرپشن

کے زریعے جائیدادیں بنائی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اس صوبے کی تباہی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور انہوں نے بھی لوٹ مار ،کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے سابق حکمرانوں نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کیا کیا ،سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کرپشن اور اقتصادی بد اعتمادی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آنے

کو تیار ہی نہیں تھے عمران خان کی سوچ ترقی خوشحالی کی ہے اور ہم نے اسی وژن پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختون خوا سے بلین سونامی ٹری کا آغاز کرکے نہ صرف اس صوبے کو سر سبز وشاداب بنا کر خیبر پختون خوا کی خوبصورتی میں اضافہ کیا بلکہ اس صوبے کوماحولیاتی آلودگی سے تحفظ فراہم کیا بحیثیت وزر اعلیٰ نوشہرہ

کے ترقی کے لئے خطیر رقم جاری کرکے نوشہرہ میں میگا پراجیکٹس شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچا دیے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام سے محبت مجھے مہنگی پڑی ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی اکثر یہ شکایت رہتی تھی کہ نوشہرہ کو فنڈز کی فراہمی بھی خطیر ہوتیں ہیں اور ملازمتیں بھی نوشہرہ کے نوجوانوں کو

دی جارہی ہیں آج اگر میں اس صوبے کا وزیر اعلی نہیں ہوں تو اس کی بڑی وجہ نوشہرہ کے عوام سے محبت اور نوشہرہ کی ترقی خوشحالی کا درد دل میں رکھنا انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں اور عمران خان کی حکومت میں فرق صرف یہ ہے کہ عمران خان اور ان کی حکومت اس ملک کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا دلانے لئے بر سر پیکار ہے اور سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کرکے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر اپنی تجوریاں بھری ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…