منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے سیاسی طور پر پاک فوج کا دفاع نہیں کیا ہمیشہ فوج نے ہی حکومت کا ساتھ دیا جنرل (ر)امجد شعیب کھل کر بول پڑے

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار جنرل(ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی طور پر پاک فوج کادفاع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹ کیا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت  نے آرمی کا دفاع

نہیں کیا حالانکہ ان کو کرنا چاہئے تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی بھی مطمئن ہے کہ اگر فوج کو دبا کر رکھا ہوا ہے اور ان کے کندھے سے کوئی کام کر رہا ہے تو اچھی بات ہے ۔میں نے نہیں دیکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے فوج کے حق میں کوئی سخت موقف اپنایا ہو ، ہمیشہ آرمی نے ہی پی ٹی آئی کی حکومت کا ساتھ دیا اور امن و امان کی مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی حکومت کا ساتھ دیا۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اپوزیشن کو میرٹ کے فیصلے سوٹ نہیں کرتے ، ماضی میں بھی انہوں نے کافی فیصلے اپنی مرضی سے کروائے، یہ لوگ اسی کے عادی ہے فائز عیسیٰ صاحب کے کیس میں بھی یہی ہوا۔قاضی فائز عیسیٰ نے بھی جو تقاریر کیں ان میں انہوں نے کہا کہ صحافت آزاد ہونی چاہئے اور اب وہ اسد طور کے ساتھ جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ جب حدیبیہ کا کیس تھا تو انہوں نے ہی منع کیا تھا کہ کوئی اخبار حدیبیہ کیس کے بارے میں کوئی خبر نہیں چھاپ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادی صحافت کہاں تھی ، اس وقت فائز عیسیٰ نے ایسا کیوں کہا تھا ؟ قوم کو ایک چیز سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سب ہماری قوم کا پیسہ تھا جو عدالت نے میاں صاحب کو بخش دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…