بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد( آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات

کا شیڈول جاری ہو گیا ہے، اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے لئے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ امیدوار 21 جون شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کراسکتے ہیں، 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 27 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے، 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہو سکے گی، 3 جولائی کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں ہوگی، اور امیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…