ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی اراکین اسمبلی کوکھربوں کے ترقیاتی فنڈز دینے کی تیاریاں،تمام معاملات خفیہ رکھنے کیلئے بجٹ میں فنڈز کا نام ہی تبدیل

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے اپنی جماعت اراکین قومی اور پنجاب اسمبلی سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پیکیج کو آنے والے بجٹ میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے

کہ حکومتی اور حکومت کے حمایتی اراکین اسمبلی کو مجموعی طور پر تین کھرب 50 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا جسے وہ تین ماہ میں خرچ کرنے کے پابند ہونگے جبکہ اس پیکج میں سے لاہور کو صرف 7 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فنڈز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز ملتان اور بہاولپور کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ ان دونوں شہروں کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت خاتون اول کے علاقہ سرائیکی بیلٹ بتائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس فنڈز میں سے 1 کھرب 34 ارب روپے سڑکوں کی بحالی پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ اس بڑے پیکیج کے فنڈز کو چھپائے رکھنے کے لئے بجٹ میں اس منصوبے کو زرعی ترقیاتی پیکیج کا نام دیا گیا ہے جبکہ کھربوں روپے کے اس فنڈز میں سے 34 کروڑ روپے ضلعی ترقیاتی پروگراموں پر خرچ کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…