پاکستان نے 40 میں سے اتنی شرائط پر عملدرآمد کر لیا، ایف اے ٹی ایف کی تصدیق

4  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)فیٹف نے پاکستانی اقدامات اور عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستانی عملدرآمد رپورٹ میں واضح پیش رفت تسلیم کرلی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فیٹف ایشیاء پیسفک گروپ میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31

سفارشات پر عمل کیا ہے،سفارشات پر عملدرآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گرد فنانسنگ روکنے کیلئے عالمی معیار پر پورا اترا ہے، پاکستان نے 21 سفارشات پر نہایت قلیل وقت بے مثال اور غیر معمولی انداز میں عملدرآمد کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2019ء میں اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 14 وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، ان قوانین سے نہ صرف نظام مضبوط ہوا بلکہ استحکام بھی سامنے آیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تکنیکی عملدرآمد رپورٹ اکتوبر 2020ء میں فیٹف کو جمع کرائی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، پاکستان نے اے پی جی گروپ میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ جمع کرائی ہے۔وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 شرائط پر عملدرآمد مکمل کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فیٹف کی ان شرائط پتر ایشیا پیسفک گروپ کی شرائط سے الگ عملدرآمد کیا جا رہا ہے،پاکستان کی طرف سے دو سال میں 20 شرائط پر عملدرآمد فیٹف کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں،دو سال میں 14 وفاقی اور 3 صوبائی قوانین پر قانون سازی ہوئی اور قواعد و ضوابط کا اطلاق کیا گیا،یہ سب کچھ 20 سے زائد وفاقی وزارتوں اور اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…