پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

نکاح کی بجائے پارٹنرشپ ملالہ کو بیان پر شدید تنقید کا سامنا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے دیا گیا لگ بھگ ہر بیان ہی پاکستان میں موضوع بحث بن جاتا ہے مگر ان کی جانب سے ووگ میگزین کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی اور پارٹنرشپ سے متعلق بات چیت نے تو جیسے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہی برپا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ

ملالہ یوسفزئی کا شادی سے متعلق دیا گیا بیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور لوگوں کی جانب سے ملالہ کے اس بیان پر تنقید کی جارہی ہے۔اداکارہ متھیرا کو ملالہ یوسفزئی کا بیان پسند نہیں آیا۔ انہوں نے ملالہ پر تنقید تو نہیں کی لیکن اپنی طویل انسٹاسٹوری میں نکاح اور شادی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ تاہم اداکارہ وینا ملک ملالہ کے اس بیان پر کافی غصہ میں نظر آئیں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا۔سوشل میڈیا صارفین بھی ملالہ کے اس بیان پر برہم ہیں۔ لوگوں نے ملالہ کے خیالات اور لباس پر طنز کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا۔کومل انصاری نامی خاتون صارف نے لکھا متھیرا اسلام اور نکاح کی اہمیت سے متعلق ملالہ سے زیادہ بہتر جانتی ہے ،ایک صارف نے ملالہ کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا: آپ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا سکتی تھیں لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ میری خواہش ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھے، وہ یہ جانتی ہو کہ آپ کے پاس تبدیلی لانے کا ایک موقع تھا لیکن آپ نے اپنے مقاصد کے لیے ایسا نہیں کیا۔یاد رہے ملالہ نے گذشتہ برس آکسفرڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری مکمل کی ہے اور سنہ 2014 میں انھیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ وہ دنیا بھر میں اب تک کی سب سے کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہیں۔ملالہ تقریبا ایک دہائی سے لڑکیوں کی تعلیم کے مشن پر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…