اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بغیر امتحان طلباو طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد، اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش

کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔وزیرتعلیم نے کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی نا کرے۔

ہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکرٹری قانون،سیکرٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کردئیے۔وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ اگر آپ آرڈیننس کو دیکھیں تو اس سے صرف ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ، کیسے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آرڈیننس صرف کسی خاص شخص کیلئے ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…