منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کے لئے نکاح نامے پر دستخط کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے، ملالہ یوسفزئی کا برطانوی میگزین کو انٹرویو

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ +این این آئی)کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ ملالہ یوسف زئی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ انہیں شادی کے خوبصورت رشتے کے متعلق بتاتی رہتی ہیں اور ان کے والد کے پاس ایسے

لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کا بتا کر مجھ سے شادی کی خواہش کرتے ہیں، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے، ملالہ یوسف زئی کو ووگ میگزین کے اگلے ماہ جولائی میں شائع ہونے والے ایڈیشن کے سرورق کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملالہ نے فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی لڑکی جس کے دل میں وژن اور مشن ہو اس کی طاقت کو جانتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھے گی وہ یہ جان جائے گی کہ وہ دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔ملالہ کی شیئر کی گئی تصویر اور ٹوئٹ کو سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔دوسری جانب ملالہ کے انٹرویو کوبرطانوی فیشن میگزین ووگ کی جانب سے ملالہ کی غیر معمولی زندگی کے عنوان سیسوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ دوپٹہ ہمارے پشتون ثقافت کی پہچان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا تعلق کہاں سے ہے، جب ہم پشتون یا پاکستانی لڑکیاں اپنے ثقافتی لباس پہنتے ہیں تو ہمیں مظلوم، بے آواز سمجھا جاتا ہے لہذا میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر بھی خود کی آواز بن سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…