بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ایمر جنسی نافذ ، فوج طلب

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے کنٹربری ریجن میں تباہی مچادی ، شدید بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے ،پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، سیلابی ریلے پلوں کو بھی بہا کر لے گئے جس کے باعث حکومت نے سٹیٹ آف ایمر جنسی نافذ کر کے کنٹربری ریجن میں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا، محکمہ موسمیات نے (آج)منگل کو بھی

بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا جس پر حکومت نے لوگوں سے غیر ضروری سفر نہ کر نے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے سائوتھ آلینڈ کے کنٹربری ریجن میںسیلاب نے تباہی مچادی ۔ کنٹری بری ریجن میں حکومت نے سیلاب کے پیش نظر سٹیٹ آف ایمر جنسی نافذ کر تے ہوئے امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا ، سیلاب کی وجہ سے کنٹری بری ریجن کے مختلف علاقے ایشبرٹن ، سیلون ، ٹمرو اور وائماکریری اور ہزاروں گھر سیلاب کی وجہ سے زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ محکمہ سول ڈیفنس نے کرائسٹ چرچ اور کنٹر بری کے دیگر علاقے کے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کا سفر نہ کریں ۔حکام کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سڑکوں زیر آب آگئیں اور دریائوں میں طغیانی آگئی اور دریائوں پر بہتے متعدد پل پانی میں بہہ گئے ،سیلابی پانی کی وجہ سے کر ائسٹ چرچ موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیا ادھر کنٹربری ریجن کے مین شہر کرائسٹ چرچ کے متعدد علاقے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ کرائسٹ چرچ سٹی کے مشرقی علاقے میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے کچھ سٹریٹس کو بند کر دیا گیا اور لوگوں کو گھروں سے بحفاظت نکا لیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ سے شروع ہونے والی بارش چار روز گزر نے کے باوجود تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ (آج)منگل کو بھی جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے کرائسٹ چرچ اور کنٹری بری ریجن کے دیگر علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گھر میں ہی رہیں جب تک بارشوں کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہو جاتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…