منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات نے بھارت پر فضائی پابندیوں میں توسیع کر دی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن ) کورونا کی تشویشناک صورتحال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر فضائی پابندیوں میں توسیع کر دی، براستہ ہندوستان آنے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھار ت میں کورونا کی تباہ کْن صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارت پر فضائی پابندیوں

میں توسیع کر دی ہے۔ بھارت پر 30 جون تک فضائی پابندی برقرار رہیں گی۔ علاوہ ازیں اب گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان کے راستے آنے والے مسافروں کو سفر کے لئے قبول نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے اتوار کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں امارات ائیر لائن نے بتایا گیا ہے کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹ آپریشن 30 جون تک معطل رہے گا۔ ائیر لائن نے اپنے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ’وہ تمام مسافر جو براستہ بھارت گزشتہ 14دنوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے اْنہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔بھار ت سے آنے والے وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھتے ہیں، گولڈن ویزہ ہولڈر افراد اور سفارتی وفود جو کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کریں گیاْن پر یہ فضائی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ ایئرلائن نے مسافروں کو منسوخ شدہ بکنگ کے لئے دو انتخاب پیش کیے ہیں۔ مسافر اپنے ٹکٹوں کو آئندہ کی پرواز کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ، انہیں ایئر لائن کو کال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، بلکہ مطلوبہ معلومات کے لئے ایئر لائن کی ویب سائٹ دیکھنا ہو گی۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ کسی متبادل تاریخ کے لئے پرواز کو دوبارہ بْک کرنا ہے ، جس کے لئے ایئر لائن نے سفارش کی ہے کہ متاثرہ مسافر اپنے اپنے ٹریول ایجنٹوں یا بکنگ آفس سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ

پہلے 24 اپریل شام 11.59 بجے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں معطل کردی گئیں تھیں۔بھارت پر فضائی پابندی کو 4 مئی کے بعد متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے آگے بڑھایا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام بھار ت میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…