جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

datetime 30  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے اور پٹرول کی قیمت موجود سطح پر برقرار

رکھنے کی سفارش کی گئی۔ سمری میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو بھی موجود سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی،وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے گی۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر ایف بی آر میں اصلاحات کے باعث سیلز ٹیکس کولیکشن میں 28فیصد اضافہ ہوا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات کے کسٹمز ریوینو میں 18فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 11.5فیصد اضافہ،نئے ٹیکس فائلزز کی تعداد میں اضافہ کے باعث حاصل ہونے والے ریونیو میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ کے آخری سال 2017-18 میں 60 ارب ڈالر کی درآمدات (import) پر ریونیو، amnesty scheme اور ریفنڈز روک کر صرف 3840 ارب ٹیکس جمع کیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 216 ارب روپے ریکارڈ ریفنڈز واپس کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ20 فیصددرآمدات میں کمی کے باوجود اس سال11ماہ میں 4140 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…