جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

آڑو کے طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائیگی

datetime 30  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی)میٹھا اور پرکشش آڑو مختلف ذائقوں کی وجہ سے تو پسند کیا ہی جاتاہے لیکن اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اس پھل کے کچھ اہم اور حیرت انگیز صحت مندانہ فوائد ہیں۔آڑوچمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے، یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار

میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔آڑو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل ہے، انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پوٹاشیئم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذائمیں شامل کرلیں۔ وزن کے توازن کو

برقرار رکھنے کیلئے مفید ہے، اگر کوئی شخص وزن کم کرنے کاخواہاں ہے تو اُسے چاہیے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں۔آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کو نمایاں طور پر متاثر کرسکتے ہیں لیکن آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزائفراہم کرنے کے لئے

بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ زیادہ تر ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزائکے طور پر گاجر کو ترجیحی دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں

خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔غذائی اجزاء کی صحت مند خوراک ہے، آڑو کے ساتھ بہت بڑا ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ زہریلے مادوں کا بھی دفاع کرتے ہیں۔ آڑو مکمل طور پر ہمارے جسم کی فلاح کیلئے فائدہ مند مرکب کی طویل فہرست کے ساتھ حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…