جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہاہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی جس سے عام آدمی کو فائد ہ ہوگا ، رواں 30لاکھ ٹن گندم در آمد کرینگے ،مکئی کی پیداوار 8.4 ملین ،چاول کی پیداوار 8.4 ملین اور گنے کی پیداوار 66 ملین ٹن رہی ،سندھ میں زیادہ بارشوں کے باعث کپاس کی کھڑی فصل خراب ہو گئی ،ک

پاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ،کومت نے 6 ارب روپے صوبوں کو دیئے ہیں ،آئندہ سال کیلئے کپاس کا 10.4 ملین بیلز ہدف رکھا ہے،آسٹریلیا نے دو مزید پلانٹس سے آم کی درآمد کی اجازت دی ،امریکہ کے تمام ائیرپورٹ پر آم کی درآمد ہو سکے گی ،مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ فراہم کر نے کی کوشش کررہے ہیں ،چھوٹے کسان کو بینک سے لنک کرنے سے بہت فائدہ ہو گا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ذمہ داری سونپے ہوئے ایک سال ہو گیا ،کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ،اس سال گندم کی پیداوار 27.3 ملین ٹن رہی ،گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 لاکھ ٹن زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی ،گندم کے سرٹیفائیڈ بیج کی فراہمی بڑھائی ،گندم کی پیداوار سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا،اس سال 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مکئی کی پیداوار 8.4 ملین ٹن رہی ،چاول کی پیداوار 8.4 ملین ٹن رہی ،گنے کی پیداوار 66 ملین ٹن رہی ۔ انہوںنے کہاکہ کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں زیادہ بارشوں کے باعث کپاس کی کھڑی فصل خراب ہو گئی ،کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ،کومت نے 6 ارب روپے صوبوں کو دیئے ہیں ،آئندہ سال کیلئے کپاس کا 10.4 ملین بیلز ہدف رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال آم کی برآمدات بڑھیں ،گزشتہ سال ایک لاکھ 41 ہزار ٹن آم کی برآمد ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آسٹریلیا نے دو مزید پلانٹس سے آم کی درآمد کی اجازت دی ،امریکہ کے تمام ائیرپورٹ پر آم کی درآمد ہو سکے گی ،گزشتہ سیزن 4لاکھ 62 ہزار ٹن کینو کی برآمدات ہوئیں ،آلو کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ،مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ،ہماری کوشش ہے کہ چھوٹے کسان کو کسان کارڈ فراہم کیا جائے،چھوٹے کسان کو بینک سے لنک کرنے سے بہت فائدہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ اور ناروے میں کینو اور امردو کی رسائی کی اجازت مل گئی،زرعی شعبے میں حقوق دانش کے اطلاق کا قانون لاگو ہو گیا ہے،اس سال خوردنی تیل کا درآمدی بل ساڑھے چار ارب ڈالر ہو جائے گا،خوردنی تیل کی درآمد روکنے کیلئے سویا بین کی فصل کاشت کرنے کیلئے اقدامات کریں ،دالوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں 20.9 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ،کپاس کی 4 ہزار 250 امدادی قیمت مقرر کرنے کی کوشش کی ،چار دفعہ کوشش کی مگر منظور نہیں ہو سکی ،پاکستان کی ابادی کیلئے 155 کلو فی کس گندم کی ضروریات کا تعین کیا ہے ،پنجاب حکومت نے 3.7 ملین ٹن گندم کی خریداری کی ہے،اب تک 5.4 ملین ٹن گندم کی خریداری ہو چکی ،گندم کی قیمت سرکاری ریٹ 1800 روپے فی من سے زیادہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…