جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نےتاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نے تاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا، البتہ حکومت محدود تعداد میں عازمین کو حج کے لیے بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ مذہبی امور پاکستان میں لگائی جانے والی چین کی ویکسین کی منظوری کے معاملے پر ریاض سے بات چیت کر رہے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ حج پالیسی کے اعلان سے قبل یہ معاملہ طے پا جائے گا۔تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت ایک بڑی جماعت پر پابندی لگا کر دیوار سے لگانا نہیں چاہے گی اور تحریکِ لبیک کو چاہیے کہ وہ پابندی پر نظرِ ثانی کا اپنا مقدمہ مثبت انداز میں پیش کرے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے مساجد میں خطبہ جمعہ کے لیے موضوعات کے انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں ممبر و محراب کو جو آزادی حاصل ہے کسی اور اسلامی ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کے مطابق حکومت اس آزادی کو سلب یا محدود کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…