پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب کا 11 ممالک کو سفری اجازت دینے کا فیصلہ ، پاکستان فہرست سے باہر

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے،ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی،ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔قبل ازیںسعودی عرب نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم تمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کردہ پروٹوکولز کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہیں۔اتھارٹی کے ایک سرکلر کے مطابق کسی تفریحی گاہ میں آنے یا تفریحی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سعودی عرب کی توکلنا ایپ پر کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا جبکہ کسی تفریحی گاہ کو اس کی کل گنجائش کے صرف 40 فی صد کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔تفریح گاہوں پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کے باوجود وہاں آنے والے افراد کو ماسک پہننا ہوگا اورایک دوسرے سے کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ماسک نہ پہننے والے افراد کو کسی تفریح گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفریحی پروگرام منعقد کرنے والے منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نیزکروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر تفریحی پروگراموں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے‘۔سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پرواز سے بہت پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔ ایئرپورٹ صرف سفر کرنے والے ہی جا سکتے ہیں۔ غیر مسافروں کو ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ معذور مسافروں کے ہمراہی مستثنی ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ سعودی عرب سے لگ بھگ ایک لاکھ سعودی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کریں گے۔ایئر پورٹس ویکسین لگوانے والوں کے کاونٹر الگ ہوں گے۔ سعودی عرب کے9 ایئر پورٹس سے ایک دن میں 385 پروازیں چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان میں جدہ ایئرپورٹ سے 75 پروازیں، ریاض سے 225 محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اور دمام ایئرپورٹ سے 66 پروازیں روانہ ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…