جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے ملک بھر کے پارک کھولنے کا فیصلہ کر لیا اتنے سال سے زائدعمرسیاحوں کی ہوٹل بکنگ نہیں ہوگی

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

سلام آباد(آن لائن ) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تعلیمی سیکٹر میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے لیے 10 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ پارک، سوئمنگ پول اور واٹر پارک کھولنے کا فیصلہ بھٓی کرلیا گیا ہے ، پارک سوئمنگ پول پانچ فیصد مثبت کیسز سے کم والے اضلاع میں کھولے جائیں گے،بیرون ملک سے

پاکستان آنے والے مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سرابراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے انسداد کورونا کاہفتہ کو اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں کورونا صورت حال، ایس او پیز پر عملدرآمد، ویکسینیشن مہم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کے ز زسرنومحفوظ آغازکیلئے اقدامات جاری ہیں، شعبہ تعلیم سے وابستہ افرادکی ویکسینیشن لازمی قراردی ہے، شعبہ تعلیم سے وابستہ افرادکی ویکسی نیشن10جون تک مکمل ہوگی، شعبہ تعلیم سے وابستہ18سال سے ز ائدعمرافرادکی واک ان ویکسی نیشن ہوگی۔ علاوہ ازیں دسویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات 23 تا 29 جولائی ہوں گے، امتحانات کے شیڈول تعلیمی بورڈ ز خود جاری کریں گے۔ امتحانات کی تیاری کیلئے صوبے 10ویں اور 12ویں کی کلاسز کا آغاز 31 مئی سے کرسکتے ہیں۔ صوبوں کو10تا12ویں جماعت کی کلاسزکے ا نعقادکی مشروط اجازت ہوگی، کلاسزکاکاانعقادکوروناایس اوپیزپرعملدرآمدسے مشروط ہوگا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پارک، سوئمنگ پول، واٹر پارک 30 مئی سے کھولے جائیں گے اور 50 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے شعبہ سیاحت پر پابندیوں کا سختی سے اطلاق ہوگا، سیاحتی پابندیوں کا اطلاق کے پی، گلگت بلتستان، آزادکشمیرمیں ہوگا، بغیرکورونا ٹیسٹ رپورٹ30سال سے زائدعمرسیاحوں کی ہوٹل بکنگ نہیں ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے آنیو الے مسافروں کے صرف مجاز لیباریٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، غیرمجاز لیبارٹریز کے ٹیسٹ والے مسافر کو بٹھانے پر ائیرلائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔ پی سی آر رپورٹ سے متعلق خلاف ورزی پر ایئرلائن کو جرمانہ ہوگا، مذکورہ فیصلہ جعلی پی سی آر رپورٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…