جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل ،شیخ رشید اور غلام سرور کیلئے این آر او تیار ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری کا حیران کن دعویٰ

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ عمران نیازی نے خادمہ باجی کو اپنی اور عثمان بزدار کی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھرتی کیا ہے ،بڑے چور نے پہلے جہانگیرترین کو این آر او دیا اب زلفی بخاری کو فرار کرادیا ہے ،

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اگلا این آراو شیخ رشید اور غلام سرور کیلئے تیار ہو رہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم عمل ہے ،جب تک نیازی مافیاگینگ کا قلعہ قمع نہیں ہوتا چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہیں گے ،شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان،قرنطینہ میں ہوتو پریشان ،اگر پارلیمنٹ ہوتو پریشان ،نیازی مافیا گینگ اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ شہبازشریف کو سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کامیاب حکمت عملی سے مسلم لیگ (ن)ڈسکہ ،وزیرآباد ،خوشاب اور نوشہرہ کے ضمنی الیکشن جیتی ،مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں نیازی گینگ کو اتنا مارا کہ آج تک چیخیں سنائی دے رہی ہیں،رسوائی،ذلت اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے ،ملکی اور غیر ملکی سطح پر مافیا کی حکومت ذلالت اکٹھی کررہی ہے ،جس پاکستان کو نوازشریف نے عالمی سطح پر عزت دلائی عمرانی ٹولہ بے عزتی کا باعث بن رہا ہے ،جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…