جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی گزشتہ روز ایک پْروقار تقریب میں نکاح کرلیا۔ ٹک ٹاک سٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت

عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کے شوہر احسن نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمداللہ ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں’۔اْنہوں نے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘تصویر پر سب ماشاء اللہ کہیں’۔دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے خاص دن کی تصویر شیئر کی جس میں اْن کی دْلہن گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہیں اور احسن محبت بھری نظروں سے اْنہیں دیکھ رہے ہیں۔احسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت محمدۖ کی حدیث لکھتے ہوئے ‘الحمداللہ’ لکھا۔ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کے نکاح کی تقریب میں کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر، ربیکا خان، لاریب اور حارث علی سمیت دیگر ٹک ٹاک اسٹارز نے شرکت کی۔ دوسری جانب جنت مرزا اور عْمر بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغامات کے ذریعے ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کو نکاح کی مبارکباد دی۔ٹک ٹاک کی دْنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اْن کے مداح اْنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…