پاکستانی حجاج کرام کے لئے چینی ویکسین رکاوٹ نہیں بنے گی،حج کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

27  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کے لئے چینی ویکسین روکاوٹ نہیں بنے گی۔ جمعرات کو سعودی حکام کی جانب سے حاجیوں کے لازمی ویکسین فہرست سے چینی ویکسین کوخارج کرنے ایوان بالاء میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے

سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے سعودی حکام سے رابطہ کیا،پاکستان میں سعودی سفیر نے حجاج کرام کیلئے چینی ویکسین کے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں بھی سعودی وزیر خارجہ سے اوورسیز لیبر اور حجاج کرام کیلئے چینی ویکسین کا معاملہ حل کرنے کی بات کی،ابھی سعودی حکام نے کوٹہ جاری نہیں کیا،پاکستانی حجاج کرام کے لئے چینی ویکسین روکاوٹ نہیں بنے گی۔ اجلاس کے دور ان وفاق میں مختلف بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بلوچستان ممبرز کی عدم تعیناتی پر اپوزیشن کا مشترکہ واک آؤٹ کیا،اس دور ان بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے بھی واک آؤٹ کیا گیا۔سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ وفاق میں دو سو بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں،بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بلوچستان کی نمائندگی کتنی ہے ہمیں نہیں پتہ۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سب سے خطرناک ثابت ہوئی ہے جس میں پہلی او ردوسری لہروں کے مقابلہ میں زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے بتایا کہ پچھلے تین دنوں میں ڈویڑن میں مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصد رہی جبکہ پچھلے سات دنوں میں 4.5 فیصد ریکارڈ ہوئی۔انہوں نے بتایا

کہ ڈویڑن بھر میں قائم سنٹرز پر روزانہ 36450افراد کوویکسین لگانے کی سہولت دستیاب ہے جبکہ ان کے مقابلے میں 14076 افراد روزانہ سنٹرز ویکسین لگوارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویڑن میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں سیمینار اور آگاہی واک منعقد کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت سرکاری ملازم ہمارا فرض ہے کہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں اوریہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…