مکوآنہ (این این آئی )رمضان کے بعد بھی آٹے چینی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1360 روپے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک ہوگئی۔ملک کے 17 میں سے 12 بڑیشہروں میں چینی 100روپے یا اس سے زیادہ میں فروخت
کی جارہی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کراچی میں ا?ٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1360 روپے تک ہوگیا جبکہ کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333.33 روپے جبکہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1266.66 روپے تک ہوگئی جبکہ کوئٹہ 1250 اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 1220 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1180، پشاور میں 1150، سکھر میں 1120، بہاولپور میں 1106.66 اور فیصل آباد میں 1106 تک میں فروخت ہورہا ہے۔ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے تک کا ہے جبکہ لاہور میں 1070، بنوںمیں 1050 اور سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 1000روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 105روپے تک ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی100 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد اور ملتان میں بھی چینی کی قیمت 100روپے فی کلو تک ہے، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں چینی 100 روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 100 روپیکلو تک ہے، حیدرا?باد اور سکھر میں چینی 98 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بنوں، خضدار اور سرگودھا میں چینی 97 روپے فی کلو تک ہے۔