ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں 2روزہ لاک ڈائون تمام تجارتی مراکز بند ، کرونا مزید 88زندگیاں نگل گیا

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون ہے، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی۔محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے

مطابق لاہور میں ہفتہ اور اتوار تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سنٹرز، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس کھلی رہیں گی۔شہر کے تمام ہوٹلوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاہور کے اہم تجارتی مرکز ہال روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، رنگ محل دیگر اندرون شہر کی مارکیٹ بند رہیں گی۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رش بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں کورونا سے مزید 88 افراد چل بسے ،4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 238 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک میں کورونا کے ابتک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزاد 177 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطاق سب سے زیادہ پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو

چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں ابتک 3 لاکھ 6 ہزار 707، کے پی کے میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 24 ہزار 413، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں 5 ہزار 471 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں ابتک کورونا کے 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…