منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک کی تین بڑی گیس فیلڈز سے 2017 سے گیس کی پیداوار میں کمی آئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت قدرتی گیس کی پیداوار یومیہ 3 ہزار 597 ملین مکعب فٹ ہے جو فروری 2017 میں تاریخ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 126 ایم ایم سی

ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔قادرپور گیس فیلڈ سے فروری 2017 میں گیس کی پیداوار 337 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی جو 43 فیصد کم ہو کر 191 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگئی ہے، اسی عرصے میں کندھکوٹ گیس فیلڈ سے پیداوار 37 فیصد کم ہو کر 208 سے 130 ایم ایم سی ایف ڈی اور سوئی گیس فیلڈ سے 444 سے 348 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔اسی طرح ناشپا اور مکوڑی ایسٹ گیس فیلڈز سے پیداوار بالترتیب 7 اور 8 فیصد کم ہو کر 94 اور 79 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگئی ہے۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار شنکر تالریجا کے مطابق ماڑی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 641 سے 753 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگئی ہے، جبکہ اوچھ سے پیداوار میں 3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 424 سے 436 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے قابل واپسی ذخائر جون 2020 میں 62 ہزار 11 بلین کیوبک فٹ (بی سی ایف) کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے سے دسمبر 2020 تک 62 ہزار 964 بی سی ایف ہوگئے تھے۔شنکر تالریجا کے مطابق یہ اضافہ ماڑی ایچ آر ایل اور ماڑی ڈیپ کے گیس ذخائر میں بالترتیب 7 اور 8 فیصد اضافے اور 5 نئی فیلڈز بقا، منگریو، مامی کھیل جنوبی، توغ اور عْمیر کے شامل ہونے کے باعث ہوا۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…