اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات ایک سو چوبیس اعشاریہ نو سات فیصد تک مہنگی کیں جبکہ اسی عرصے کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں چہتر اعشاریہ نو دو فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق حکومت نے یکم جون دو ہزار بیس سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوالیس روپے چوالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا،مٹی کا تیل 124.97 فیصد،لائٹ ڈیزل 103.59،پیٹرول 45.64 اور ہائی سپیڈ ڈیزل 38.19 فیصد مہنگا کیا گیا،جون 2020 سے مئی 2021 کے دوران پیٹرول 34 روپے چار پیسے فی لیٹرمہنگا ہوکرقیمت 74 روپے 52 پیسے سے 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔